کراچی (میر افسر امان سے) فاروق ستار سربراہ ایم کیو ایم نے کراچی پی آئی بی میں تنظیم ذمہ داران اور نمایندگان کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ کی دوڑ کاٹنے والے دیکھ لیں کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں مینڈیٹ رکھتی ہے۔ ککسی قسم کی غلطی نہ کی جائے۔شہری علاقوں کے لوگ محرومی کا شکار ہیں۔
ناانصافیوں کا سلسلہ جاری رہا تو مہاجر صوبہ کی جدو جہد شروع کر دیں گے۔ اس سلسلے میںہڑتال بھی کر سکتے ہیں۔ ایک طرف تو یہ اجتماع ایم کیو ایم لندن کے خلاف قوت کا مظہر تھا تو دوسری طرف پیپلز پارٹی کے بیانات کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔