کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے عائشہ منزل سے یادگار شہداء تک اپنے مارچ کو ختم کر دیا ہے، ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروگرام کی نئی ترتیب کے مطابق کارکنان و عوام کے بجائے ڈاکٹر محمد فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر حاضری دیں گے جبکہ یادگارِ شہداء تک مارچ کا پروگرام ناگزیر وجوہات کی بنا پر محدود کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فاروق ستار نے عائشہ منزل سے یادگار شہدا تک مارچ کا اعلان کیا تھا اور اپنے پیغام میں فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے شہدا کو قیام پاکستان کے شہدا کا تسلسل قرار دیا تھا۔