ایم کیو ایم عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے سندھ میں فعال بلدیاتی نظام نافذ کرے گی۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on January 22, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحال اور عوام کو باختیار بنا نے کے لئے ایم کیو ایم سندھ میں فعال بلدیاتی نظام نافذ کرے گی عوام کو محروم رکھنے کا دور گزر گیا سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سندھ غیور عوام قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہوجائیں ایم کیو ایم قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرکے عوام کو بااختیار بنائے گی۔
ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوامی رابطہ اور علاقائی مسائل کے جائزے کیلئے اپنے حلقے کے تفصیلی دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور اُن سے درپیش علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا عوام سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری سندھ میں نافذ موجودہ بلدیاتی نظام کی وجہ سے شہری اور دیہی عوام شدید مسائل سے دو چار ہیں اور حکمراں عوام کو اختیارات دینے سے عاری ہیں شہر کراچی میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام عدم توجہی کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے۔
عوام علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے مسائل سے دو چار ہیں انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ ایم کیو ایم سندھ کے دیہی و شہری تفریق کے خاتمے پر یقین رکھتی ہے اور سندھ کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے نچلی سطح پر عوام کی مکمل بااختیاری کے لئے سندھ میں فعال بلدیاتی نظام کے نفاظ کے لئے جد جہد کررہی ہے اور انشا اللہ عوام کے تعاون سے سندھ کے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے خود مختار اور فعال بلدیاتی نظام کو نافذ کرینگے دورے کے موقع پر شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ علاقوں میں عوامی مسائل کا جائزیہ لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی علاقائی سطح پر درپیش فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com