کراچی : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہاہے کہ جمعیت علماء پاکستا ن اس ملک کی واحد جماعت ہے جو گزشتہ پچیس سال سے ایک دہشت گرد جماعت کی دہشت گردی، قتل و غارت گری، بھتہ خوری،اور مسلح ونگ کی نشاندہی کر رہی ہے، دہشت گردوں کے جعلی مینڈیٹ کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہے، پاکستان رینجرز نے قابل ستائش کام کیا ہے۔
پاکستان رینجرز کو چاہیے کہ کہیں بھی دبائو میں نہ آئیں اور مجرموں کے مزید اڈوں پر بھی چھاپے مار کاروائی کر کے اسلحہ اور قاتل گرفتار کریں،سانحہ بارہ مئی اوکراچی کی ر ٹارگٹ کلنک میں اسی طرح کا اسلحہ استعمال ہوا ہے، سفاکیت اور درندگی کی اس سے زیادہ بدترین مثال کہیں نہیں مل سکتی کہ رینجرز آپریشن سے توجہ ہٹانے کے لئے اپنے ہی کارکن کو مروادیا جائے، حساس ادارے بلا تفریق رنگ، نسل و قومیت کے آپریشن جاری رکھیں۔
اس اہم موقع پر پاکستان کی ہر سیاسی جماعت رینجرز کے ساتھ کھڑی ہے، ایم کیو ایم اردو بولنے والے لوگوں کی جماعت نہیں بلکہ قاتلوں ، دشست گردوں، اور بھتہ خوروں کی نمائندہ جماعت اور پناہ گاہ ہے، ایم کیوایم کے ہر دوسرے کارکن کے ہاتھ کسی نہ کسی مظلوم کے خون سے رنگے ہیں جس کی تازہ مثال سانحہ بلدیہ ٹائون ہے، جمعیت علماء پاکستان کے اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ اس معاملے پر کمیشن بنائے اور اسلحہ، قاتل، اور دیگر غیر قانونی چیزو ں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ بنا کر عوام کے سامنے لائیں تاکہ عوام کو مجرموں کے گھنائونے چہرے اور جعلی مینڈیٹ کی حقیقت کا پتہ چلے، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستا ن جلد عمران فاروق کے قاتلوں کو برطانیہ کے حوالے کرے تا کہ فساد کی اصل جڑ ختم ہوجائے۔
۔جاری کردہ انچارج میڈیا سیل جمعیت علمائے پاکستان http://facebook.com/NooraniMediaCellPk http://juppakistan.wordpress.com