لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا نون لیگ کے ساتھ رابطہ ہے اور ن لیگ کے ذریعے ایم کیو ایم کا وفد آج آصف زرداری سے کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات کا تعلق کراچی سے ہے، ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ کا مستقبل سندھ میں بہتر نظر آ رہا ہے ، اس لیے ان کی پیپلز پارٹی سے بات کرائی جائے۔
خیال رہے کہ ایک بیان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے صدرمولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے زیادہ تر تقاضے سندھ سے وابستہ ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے کردار کی ضرورت ہے۔
پیپلز پارٹی سے ایم کیو ایم کے بارے میں بات ہوئی ، اب پیپلز پارٹی ان تقاضوں میں رکاوٹ نہیں رہی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کرے گا، ایم کیو ایم وفد کی ملاقات اسلام آباد میں ہوگی، ملاقات کے لیے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد اسلام آباد جائے گا۔