کراچی (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے راہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت کراچی میں بے امنی نہیں چاہتی، الطاف بھائی نے کراچی آپریشن کی مخالفت نہیں کی۔
رحمان ملک نے کہا ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو مل کر سندھ کیلئے کام کرنا چاہیئے۔ آصف زرداری سے ملاقات میں متحدہ کا حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔ انہوں نے وضاحت کی انتخابات کے بعد متحدہ پیپلز پارٹی سے خود علیحدہ ہوئی۔