کراچی (جیوڈیسک) طالبان ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات ناکام بنانے کے لیے سندھ میں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی طالبان کے خلاف گٹھ جوڑ میں مصروف ہیں۔ طالبان ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے ایک ماہ کی جنگ بندی کے اعلان کے دوران سندھ میں طالبان کارکنوں کی گرفتاریاں اور جیلوں میں طالبان پر تشدد جاری رہا۔
طالبان ذرائع کے مطابق غیر عسکری قیدیوں کی رہائی نہ ہونے اور سندھ کی جیلوں میں کارکنوں پر تشدد کے واقعات سے طالبان میں اشتعال پایا جاتا ہے۔