متحدہ کا عوامی مسائل کے حل کیلئے یونٹ اور سیکٹر آفس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے شہر میں تمام یونٹس اور سیکٹر آفس دوبارہ کھول کر تنظیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو عوامی مسائل کے حل کیلئے یونٹ اور سیکٹر آفس میں فرائض سرانجام دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 11مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپہ کے بعد یونٹ اور سیکٹر آفس بند کر دینے کے باعث عوامی مسائل کی شکایات ایم کیو ایم کے مرکز پر وصول کی جا رہی تھیں۔