ایم کیوایم کا احتجاج، 9 مقام پر دھرنا، سندھ اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم نے اپنے کارکنوں کی گرفتار ی پر احتجاجاً آج سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اب ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا۔

مہاجر دشمنی کیخلاف کراچی کے کونے کونے میں آج سے دھرنا ہو گا۔ کراچی میں گزشتہ رات ایم کیو ایم کے ایم پی اے آفس میں جنرل ورکرز اجلاس کے دوران رینجرز کا چھاپہ اور ایم کیو ایم کے کارکنان کو حراست میں لئے جانے کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں 9 مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے جن مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے۔ ان میں رضویہ سوسایٹی، لیاقت آباد،لانڈھی، کلفٹن تین تلوار، نمائش چورنگی، شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، ناگن چورنگی اور سی ایم ہاوس، شامل ہیں۔ سی ایم ہاوس میں پہلے ہی رات گئے سے ایم کیو ایم کی جانب سے دھرنے دیا جارہا ہے۔