کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر صغیر احمد کی پریس کانفرنس کے بعد رابطہ کمیٹی کا مشترکہ ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس کراچی اور لندن میں بلایا گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی اور لندن میں مشترکہ طور پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ڈاکٹر صغیر احمد کی پریس کانفرنس اور اس کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا جس کے بعدایم کیو ایم کی جانب سے باقاعدہ طور پر رد عمل بھی سامنے سکتا ہے۔