کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا رات گئے ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن محمد ہاشم کے قتل کے بارے میں بیان پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ڈی جی رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی تحقیقات کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔ جس کے بعد ہڑتال کی کال واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سے پہلے رابطہ کمیٹی نے محمد ہاشم کے قتل کیخلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں آج ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم ڈی جی رینجرز بلال اکبر کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ہڑتال کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ کے کارکن محمد ہاشم کے قتل کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔