ایم کیو ایم کے باغی گروپ کا مصطفی کمال کی حمایت کا فیصلہ

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) لندن میں ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکرٹیریٹ کے باغی گروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت انیس ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں باغی رہنماؤں نے مصطفیٰ کمال کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے تین اہم رہنما جلد ہی مصطفیٰ کمال گروپ میں شامل ہو جائیں گے۔ لندن میں مقیم ان رہنماؤں نے مصطفیٰ کمال گروپ سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور جلد ہی کراچی پہنچیں گے۔

ایم کیو ایم کے اس باغی گروپ کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔