کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کو کراچی کے ضلع وسطی کا چیرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریحان ہاشمی پیر کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ریحان ہاشمی کو رکنیت سے مستعفی ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ ریحان ہاشمی پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔
ریحان ہاشمی 5 دسمبر 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں ضلع وسطی کی یو سی وائس چیرمین منتخب ہوئے تھے۔ وہ این اے 245 سے قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔