کراچی (جیوڈیسک) آٹھ صفحات پر مشتمل بیان میں طارق میر نے اعتراف کیا کہ “را” سے فنڈنگ 1994ء میں شروع ہوئی۔ پہلے 8 لاکھ پاؤنڈ سالانہ ملتے تھے۔ فنڈنگ کا صرف الطاف حسین سمیت چار افراد کو علم تھا۔
ان پیسوں سے لندن میں 9 گھر خریدے گئے۔ “را” کے ایجنٹوں سے ملاقاتیں روم، زیورخ، پراگ میں ہوتی رہیں۔ کچھ لوگ عمران فاروق کو پارٹی میں دیکھنا نہیں چاہتے تھے۔
یہ ملاقاتیں “را” کے عہدیداروں کی مرضی پر ہوتی تھیں۔ متحدہ رہنما کے اعترافی بیان کے مطابق مشرف دور میں ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت پر بھارتیوں کو بتا دیا گیا تھا کہ اب رقم کی ضرورت نہیں ہے۔