کراچی : قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو برئوے کار لارہے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور حق پرست قیادت بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انکی مشکلات و تکالیف میں کام کر کے اطمینان محسوس کرتے ہیں شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے حق پرست قیادت شہریوں کی خدمت کا عزم لیکر آئی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کے ہمراہ 7000 روڈ پر وینچنگ مشین کے زریعے مین وہولز کی صفائی کے معائنہ کے موقع پر کیا حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے مزید کہا کہ بنیادی بلدیاتی مسائل کا حل حق پرست قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ بلدیہ کورنگی نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیںاور بلدیہ کورنگی ،کورنگی زون کی تمام یونین کونسلوں میں بلدیاتی بنیادی سہولیات و ضروریات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں اور کورنگی کی عوام الناس کو درپیش تمام جائز مسائل سے نجات دلائیں گے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برئوے کار لا رہے ہیں ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی غلام رسول نے مین ہولز کی صفائی پر مامور سینٹری ورکر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔
کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کورنگی کی عوام کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرنا انتظامیہ کا منشور ہے اور اس سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ممکنہ ضروریات زندگی کی کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ بھی انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں۔