کراچی (جیوڈیسک) پولیس کے ہاتھوں گرفتاریوں کی مجوزہ فہرست میں نام شامل کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔ تحریک استحقاق رکن اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد۔
عظیم فاروقی، محمد کامران اور ریحان ظفر نے جمع کرائی ہے۔ یہ تحریک استحقاق متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی کے نام پولیس کے ہاتھوں گرفتاریوں کی مجوزہ فہرست میں شامل ہونے کے خلاف جمع کرائی گئی ہے۔