کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی صورتحال پرایم کیوایم نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی، ایم کیوایم نے قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی کے پاس ریکوزیشن جمع کرائی۔ ایم کیو ایم نے اجلاس بلانے کیلئے 28 اگست کو درخواست جمع کرائی تھی۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کی درخواست پرکچھ اعتراضات کئے تھے جنہیں ایم کیو ایم نے دور کرکے ریکوزیشن دوبارہ جمع کرادی۔ قائم مقام اسپیکر شہلا رضا کا کہنا ہے کہ آج ایم کیو ایم کی ریکوزیشن کا جائزہ لیا جائے گا۔