کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے ایمرجنسی نافذ کرے۔
ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کئی برسوں قبل ہی طالبا نائزیشن سے متعلق آگاہ کردیا تھا لیکن افسوس کہ اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے آج صورت حال سب کے سامنے ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ کے امن و امان کی انتہائی ابتر ہو گئی ہے۔ اس لئے سندھ میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن پورے سندھ میں کیا جائے اور اس کے لئے صوبائی حکومت کو فوج کی مدد لینی چاہیے۔
اس کے علاوہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔