کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات میں تحفظ پاکستان بل اور طالبان سے مذاکرات پر بات چیت ہوئی۔
کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست دانوں کی ملاقات اچھی پیش رفت ہے، آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں تحفظ پاکستان آرڈیننس، مذاکرات اور قانون سازی پر بات ہوئی اور رابطے جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ایم کیو ایم کا جمہوری حق ہے تاہم غائب ہونے والوں کی تفصیل بتائی جائے اور اگر کوئی بے گناہ مارا گیا ہے تو عدالت سے رجوع کیا جائے۔