اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی صورتحال پر ایم کیو ایم، سنی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین نے آج یوم سوگ جبکہ تحریک انصاف نے 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکا پر طاقت کے استعمال پر متحدہ قومی موومنٹ نے آج جبکہ مجلس وحدت المسلمین نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
جب کہ تحریک انصاف نے مظاہرین پر طاقت کے استعمال کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کراچی سمیت ملک بھر کے تاجروں سے دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔