کراچی : ایم کیو ایم کی بقاء متحدہ سے مہاجر قو می موئو منٹ بن جانے میں ہے، کیونکہ 1987 ء سے 2013 ء تک ووٹ مہاجر نام پر ڈالا گیا یہ بات سائبان سٹیز ن کمیو نٹی بورڈکے چیئرمین عالم علی اور یوسی 4 مجیدکالونی کے چیئر مین فیروز خان نے طلبہ کے وفد سے دروان گفتگو کہی۔
انہوں نے کہا کہ مہاجر وں کی ترقی و خوشحالی اسلحہ نہیں قلم اوردرسگا ہوں سے وابسطہ ہیں،فیروز خاناور عالم علی نے بتایا کہ اگر مہاجر اتحاد قائم ہو جا ئے تو قانون کے مطا بق تعلیمی ادارو ں کے معیار وماحول کو ٹھیک کرنا چند ماہ کاکام ہے،انہوں کہا کہ موجودہ دور میں اب کوئی بھی قوم وملک انتی ہی ترقی کرئیگا جتنی اسکے پاس تعلیم ہو گی۔فیروز خان اورعالم علی نے طلبہ پرزور دیتے ہو کہا کہ اپنے وقوم کے مستقبل کیلئے تمام تر توجہ تعلیم پرمرکوز رکھیں ،کیونکہ تعلیم کے بغیر تر قی ممکن نہیں۔