ایم کیو ایم کا طاہر القادری کو گرفتار کرنے پر احتجاج کا اعلان

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کو گرفتار کرنے کی صورت میں شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گنبول نے کہا کہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کا اندازِ حکومت جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو طاہر القادری کی گرفتاری کے احکامات واپس لے لینے چاہئیں۔ گنبول نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جانا چاہئیے اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو بھی اس کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہئیے۔