کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فانڈیشن کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ بدستور جارہی ہے۔ اس سلسلے میں کے کے ایف جانب سے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی سامان اور غذائی اجناس پر مشتمل ایک ٹرک بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ارسال کردیا گیا جس میں راشن کے پیکٹ، آٹا، چاول، خشک دودھ، تیل، گھی ،کولر، کمبل، چٹائیاں، بھاری مالیت کی ادویات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا بڑی مقدار میں شامل ہیں۔
امدادی سامان کا یہ ٹرک بدھ کی رات خدمت خلق فانڈیشن کے صدر دفتر میں زلزلہ متاثرین کیلئے قائم کئے گئے مرکزی امدادی کیمپ سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کی نگرانی میں بلوچستان روانہ کیا گیا، اس موقع پر ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کے انچارج عبدالخالق بلوچ، خدمت خلق فاندیشن کے ذمہ داران اور رضاکار بھی موجود تھے۔
اسی طرح خدمت خلق فانڈیشن کی جانب سے بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے امدادی سامان اور غذائی اجناس پر مشتمل دوسری کھیپ جمعرات کی دوپہر روانہ کی گئی جس میں 50 خیمے، راشن کے سینکڑوں پیکٹس جس میں آٹا، چاول، خشک دودھ، تیل، گھی، مصالحہ جات، کولر اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا بڑی مقدار میں شامل ہیں۔ یہ امدادی کھیپ رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی اور رکن سندھ اسمبلی ارتضی فاروقی نے اپنی نگرانی میں خدمت خلق فانڈیشن کے ذمہ داران کے ہمراہ روانہ کی جو بعد ازاں پاک فوج کے حوالے کردی گئی اورجہاں سے پاک فوج یہ امدادی سامان اپنے امدادی ٹرکوں کے ذریعے بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں پہنچائیں گے۔