کراچی (جیوڈیسک) متحدہ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کیخلاف آج شام کراچی پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرہ کیاجائے گا۔
کراچی سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے بتایا کہ گرفتار افراد کو عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔
ایک ماہ کے دوران پانچ لاپتہ کارکنوں کی مسخ لاشیں مل چکی ہیں جبکہ کئی کارکنان لاپتہ ہیں، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ظلم بند کرانے کے بجائے عوام کی آوازکو دبارہی ہے۔