کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ سی ویو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ساحل سمندر کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے، اس میں سب کو اپنی ذمہ داری کا تعین کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات بھی ہوں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی بھی کی جائے۔ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے گورنر سندھ سے بھی بات ہوئی ہے۔
اس موقعے پر الزام تراشی کی بجائے محرکات کو دیکھنا چاہئے۔ ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کو چاہئے تھا وہ لوگوں کو سمندر میں جانے سے روکتی، ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے شہر میں کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔