کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے تاجر براری، ٹرانسپورٹرز اور پیٹرول پمپس مالکان سے اپیل کی ہے کہ دو بجے دن اپنی کارو باری سر گرمیاں شروع کر دیں۔
کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پُر امن یوم سوگ منانے پر رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹرز، تاجر برادری اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور تاجر براری، ٹرانسپورٹرز اور پیٹرول پمپس مالکان سے اپیل کی ہے کہ دو بجے دن اپنی کاروباری سر گرمیاں شروع کر دیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ یوم سوگ پر احتجاج کے باعث کارو باری اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہم عوام سے دلی ہمدردی کرتے ہیں۔ عوام نے ایم کیو ایم کی اپیل پر جس بھر پور انداز مین لبیک کہا اس کی مثال نہیں ملتی۔
ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایم کیو ایم کے کارکن سلمان کے سفاکانہ ماورائے عدلات قتل کے خلاف احتجاج رجسٹر کرانے میں ہمارا بھُرپور ساتھ دیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عوام دو بجے کے بعد یوم سوگ کا دائرہ شہدا کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی تک محدود رکھیں۔