واشنگٹن: کنونشن سے الطاف حسین کا خطاب تاریخی تھا، جنید فہمی

Altaf Hussain

Altaf Hussain

واشنگٹن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم امریکہ کے 18 ویں سالانہ کنونشن سے قائد تحریک الطاف حسین کے فکر انگیز خطاب کا امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

امریکہ کے مختلف شہروں سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد اور نامور شخصیات نے سینٹرل آفس شکاگو فون کرکے شاندار اور کامیاب کنونشن پر ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان کی موجودہ انتہائی نازک صورتحال میں الطاف حسین نے سیاست کو بالائے طاق رکھ کر ریاست کو بچانے کے لئے جس خصوصی مشن کا آغاز کیا ہے۔

اللہ ان کو جلد اس مقصد میں کامیابی عطاء فرمائے اور پاکستان کو انتشار سے محفوظ رکھے۔ اس موقع پر سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کنونشن میں پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور شرکت اور خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا سہ روزہ کنونشن ــ الطاف حسین دی رائٹ مین کی کامیابی نے ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران اور کارکنان کے حوصلے مزید بلند کردئیے ہیں اور انہوں نے اپنے شہروں میں واپس پہنچ کر پاکستانی کمیونٹی سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ایم کیو ایم کے ملکی بقاء اور سلامتی کے لئے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔