ایم کیو ایم کے تحت پانی کے بحران کیخلاف لیاقت آباد میں احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے تحت شہر قائد میں پانی کے بحران کے خلاف لیاقت آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی سمیت خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شریک کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماوں نے کہا کہ سندھ کا دارلحکومت ہونے کے باوجود کراچی والوں کیلئے پانی نہیں ہے ۔ عوام کو پانی نہ ملا تو امن امان کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے کراچی کے پیسے سے بنائے جا رہے ہیں مگر کراچی کے لوگ پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو بجلی ، پانی اور روزگار کا حق دیا جائے۔ ایم کیو ایم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو برابر کاشہری تسلیم کیا جائے ۔ ہائیڈرنڈ مافیا کا خاتمہ کر کے شہر میں پانی منصوعی بحران کا ختم کر کے عوام کو پانی فراہم کیا جائے۔