کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عادل کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے دائر کی۔
نسرین جلیل کا کہنا ہے کہ عادل کو قانون نافذ کرنے والے اہل کار اٹھا کر لے گئے تھے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی پولیس چیف سمیت دیگر پولیس افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔