ایم کیو ایم کارکن سہیل احمد کے قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل
Posted on January 31, 2015 By Geo4 Webmaster کراچی, مقامی خبریں
Court
کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عدالتی کمشن تشکیل دیدیا ہے۔
کمشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور ہونگے۔ عدالتی کمشن 10 روز میں اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گا۔
ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کو 15 دسمبر کی شام سوسائٹی کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا۔
ایم کیو ایم نے سہیل احمد کے قتل کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔