اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے رابطہ کیا اور کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے مشاورت کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی اور ملک کے عوام کی بہتری کیلئے تمام جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں۔ چودھری نثار نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ ایم کیو ایم کے کارکن پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کرائی جائے گی۔