کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کارکن ابرار احمد کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو طلب کر لیا۔
پولیس نے ایم کیو ایم کارکن ابرار احمد کے لاپتہ ہونے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ ابرار احمد کی اہلیہ کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی۔