کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے تین کارکنوں کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پیش کیا گیا جس میں عدالت نے ناصر لودھی، محمد علی اور عمیر کو سات دن کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
ملزمان پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ایم کیو ایم کا کارکن ناصر لودھی رنچھوڑ لائن سیکٹر کا جوائنٹ یونٹ انچارج ہے۔