اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاری کی غیر جانبدار تفتیش کرائی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے دوران گزشتہ روز رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاری پر تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران وفاقی وزیر داخلہ نے یقین دہائی کرائی کہ کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی ، گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی شفاف تفتیش کی جائے گی۔ ان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما کارکن ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر صبر سے کام لیں۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ڈاکٹر عشرت العباد نے وفاقی وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ واقعے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کی جائیں تاکہ اس سے مزید کسی قسم کی غللط فہمی پیدا نہ ہو۔