کراچی (جیوڈیسک) منتخب نمائندوں، عہدیداروں، کارکنوں اور ہمدردں کی اندھا دھند گرفتاریوں کے خلاف آج ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی پریس کلب پر 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں، عہدیداروں، کارکنوں اور ہمدردں کی اندھا دھند گرفتاریوں کے خلاف آج ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی پریس کلب پر 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اور ایم کیو ایم کو ریاستی آپریشن کا نشانہ بنانے کے خلاف پر امن احتجاج کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں ہمدردوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ احتجاجی مظاہرے میں حکومتی مظالم کے خلاف پر امن طور پر اپنا احتجاج رجسٹر کرائیں۔ ایم کیو ایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے خلاف پر امن احتجاج کیا جائے گا۔