ایم کیو ایم کے دو کارکنوں پر اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت، 15 سال قید کی سزا

Imprisoned

Imprisoned

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اورغیر قانونی اسلحہ کے جرم میں 2 مجرموں کو 15،15 سال قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے دھماکہ خیز مواد اورغیر قانونی اسلحہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں کوپندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا دی۔ مجرموں میں سلمان اور اشتیاق شامل ہیں ان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔

مجرموں کو پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے 2012 میں گرفتار کیا تھا۔ مجرموں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔