متحدہ قومی موومنٹ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف آج پٹیشن دائر کریگی

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ اپنے کارکنوں کے لاپتہ ہونے اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف آج پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی۔

متحدہ نے اپنے 45 لاپتہ کارکنوں اور 10 کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، متحدہ کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم اور ڈاکٹر فاروق ستار مذکورہ پٹیشن دائر کریں گے۔