اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے کراچی میں کارکنوں کی ہلاکت کیخلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے، اقبال محمد علی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دی جائے۔ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ اْن کے کارکن قتل کیے جا رہے ہیں۔
وہ احتجاج بھی کر چکے ہیں، انصاف کس سے مانگیں کراچی کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دی جائے۔ بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ایم کیو ایم کے تحفظات پر وزیر داخلہ کو خط لکھا ہے،امن وامان صوبائی معاملہ ہے اور ایم کیو ایم صوبائی حکومت کا حصہ ہے۔