لندن (جیوڈیسک) لندن متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق رکن اور ایم کیو ایم کے سینئر کارکن محمد حنیف میمن کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی محمد حنیف میمن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ مرحوم کو اللہ اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کے درجات بلند کرے۔