قصور (محمد عمران سلفی سے) مسٹر قصور اور جونیئر مسٹر قصور کا مقابلہ ، درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ڈی سی او قصور سمیت ہزاروں شائقین کی شرکت، عزام جم کے کھلاڑی وحید احمد مسٹر قصور بن گئے ، تفصیلات کیمطابق مسٹر قصور اور جونیئر مسٹر قصورکے ٹائٹل کیلئے تن سازوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔
جس میں درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا سخت ترین مقابلہ کے بعد مسٹر قصور کا ٹائٹل عزام جم کے کھلاڑی وحید احمد نے جیت لیا جبکہ وحید جم کے محمد وسیم جونیئر مسٹر قصور بن گئے ، ڈی سی او سلمان غنی ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رائوف باجوہ،آرگنائزر حافظ عبدالوارث ، صدر پریس کلب ڈاکٹر سلیم الرحمن، صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری ، صدر الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) محمداجمل شاد ، گروپ لیڈران حاجی مہر محمدشریف، مہرمحمدجاوید، جنرل سیکرٹری پریس کلب تکریم علی ، ایمرا کے طارق جٹ، چیئرمین محمداشرف واہلہ، ایڈیشنل سیکرٹری حاجی عمران شہزاد انصاری سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
ڈی سی او سلمان غنی نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے صحت مندانہ ماحول فراہم کرتے ہیں اور انسان کو متحرک کرنے کا باعث بنتے ہیں ،ضلعی انتظامیہ سپورٹس سرگرمیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کریگی،میری خواہش ہے کہ مسٹر پاکستان کا ٹائٹل بھی قصور ہی جیتے، اس موقع پرڈی سی او سلمان غنی نے مسٹر قصور اور جونیئر مسٹر قصور کا ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں کو موٹرسائیکل وشیلڈز انعام دیا اور50/50ہزار روپے کیش پرائزدینے کا اعلان کیا جبکہ پریس کلب قصور کی جانب سے 2ایل ای ڈی کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔