تحریر : شاہ بانو میر آج مورخہ 14 اکتوبر بروز جمة 4 بجے شام شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی سینئیر خواتین شاہ بانو میر وقار النساء شاز ملک نگہت سہیل شازیہ شاہ مبشرہ نعیم (صدر) پر مشتمل ایک وفد نے جناب سفیر پاکستان سے ملاقات کی یہ نشست “” درمکنون 3 “” خواتین کے پرنٹ میگزین میں ان کے انٹرویو کیلئے تھی ـ جناب سفیر پاکستان نے بہت عزت دی خواتین کو خود دروازے پر آکر استقبال کیا واپسی پر بھی دروازے تک چھوڑنے آئے ـ سفیر محترم سے تمام خواتین کا تعارف ادب اکیڈمی کی بانی شاہ بانو میر نے کروایا ـ جناب معین الحق (سفیرِ پاکستان) آج مورخہ 14 اکتوبر بروز جمعة 4 بجے شام شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی سینئیرز خواتین شاہ بانو میر وقار النساء شاز ملک نگہت سہیل شازیہ شاہ مبشرہ نعیم (صدر) پر مشتمل ایک وفد نے جناب سفیر پاکستان سے ملاقات کی ـ یہ نشست “” درمکنون 3 “” خواتین کے پرنٹ میگزین میں ان کے انٹرویو کیلئے تھی ـ جناب سفیر پاکستان نے بہت عزت دی خواتین کو خود دروازے پر آکر استقبال کیا واپسی پر دروازے تک چھوڑنے آئے ـ تمام خواتین کا تعارف شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی بانی نے کروایا۔
اس کے بعد اکیڈمی کی بابت بتایا اکیڈمی میں ذہین پڑہی لکھی اور با مقصد سوچ کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرنے والی خواتین کے بارے میں بتایا ـ سفیر محترم نے بہت غور سے مکمل توجہ سے سنا ـ اکیڈمی کی سینئیر رکن وقار النساء صاحبہ نے اپنا تعارف کروایا اور اکیڈمی میں پہلے درمکنون کی بابت بتایا اور دوسرے میگزین کے حوالے سے بات کی اپنے تعلیمی سفر اور ادبی سفر کا بتایا ـ شاز ملک صاحبہ نے اپنا تعارف دیا اور آخر میں اپنی دونوں کتابیں انہیں تحفے میں دیں ـ شازیہ شاہ درمکنون کی انگلش سیکشن کی ہیڈ انہوں نے کہا کہ وہ بہت سوچتی تھیں کہ کوئی ایسا پلیٹ فارم جہاں وہ اپنی تعلیم سے استفادہ حاصل کریں اس اکیڈمی میں شمولیت کے بعد انہیں بہترین خواتین کے ساتھ نہ صرف کام کا موقعہ مل رہا ہے بلکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر پاتی ہیں ـ نگہت سہیل صاحبہ نے تعارف کروایا۔
اس کے بعد مختلف موضوعات پر انہیں معلومات فراہم کیں ـ مبشرہ نعیم نے بتایا کہ وہ صدر ضرور ہیں مگر ان کا کام صرف کاغذی کاروائی کیلئے ہے وہ بالعموم پیچھے ہی رہتی ہیں ـ کیونکہ اتنی زبردست خواتین اکیڈمی کو چلا رہی ہیں جن سے ہر پروگرام میں انہیں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔نوجوان نسل کو پاکستان کے ساتھ جوڑنا اور پاکستان کیلئے حقیقی معنوں میں کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہیں ـ جناب سفیر محترم نے خواتین کے تفصیلی تعارف کے بعد اپنے بارے میں بتایا انہیں فرانس آئے ابھی کچھ مہینے ہوئے ہیں ـ ابھی وہ مکمل طور سے سمجھ رہے ہیں کہ یہاں کس کس شعبے میں کام کی گنجائش موجود ہے ـ مکمل جائزہ لے کر وہ اپنے کام کا آغاز کریں گے ـ ان کی سوچ اس لحاظ سے مختلف لگی کہ ماضی کے سفیران پاکستان کیلئے جو بنیاد بنا کر گئے یہ اُس میں علم کی اینٹ سے اس بنتی ہوئی عمارت کو طاقتور بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
Muslims Countries
مسلمان ممالک کے سفیران کے ساتھ دنیا میں بڑہتی ہوں اسلام اور مسلمانوں کی زبوں حالی پر شدید تحفظات رکھتے ہیں ـ نئی نسل کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور ان کو پاکستان کے ساتھ مربوط کرنا چاہتے ہیں ـ تاکہ یہاں کے نوجوان اس ملک کی بگڑتی ہوئی صورت کو اپنے ہُنر سے اور محنت سے فرانس کی طرح کامیاب نظام دیں ـ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ذہن میں کچھ منصوبے ہیں جنہیں وہ مناسب وقت پر طاہر کریں گے ـ دوران گفتگو پاکستان اور صرف پاکستان کی ترقی ہی ان کی گفتگو کا حاصل رہی ـ شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی تعلیمی اور ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ تو یہاں پاکستان کی خدمت کرتے ہیں ـ مگر ہمیں اس محنت کا معاوضہ ملتا ہے۔ آپ لوگ قابل تعریف ہیں جو خاموش دنیا میں عملی انداز سے ذہنوں کو علم کے نور سے منور کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا وہ خواتین سے اور ان کے ارادوں کو جان کر متاثر ہوئے ہیں ـ اسی جزبے کی بیرون ملک ضرورت ہے تا کہ پاکستان کے دشمنوں کے ارادے خاک میں ملائے جا سکیں اور یہ تبھی ممکن ہے جب بھارت جیسے طاقتور حریف کے سامنے قوم کا بچہ بچہ کھڑا ہوـ جناب سفیر کا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں کی بد حامی در اصل تعلیم سے محروم ہونے کی وجہ سے ہے حالانکہ مسلمان جس دین سے تعلق رکھتے ہیں اس میں تو ابن آدم کی تخلیق کوبرتری اور فرشتوں نے سجدہ ہی علم میں برتری پر کیا۔
جب رسالت مکمل ہوگئی تو آخری نبیﷺ پر پہلا حکم ہی اقراء اترا ـ اس دین کے ماننے والے کتاب سے بے بہرہ ہو کر اس کے متضاد زندگی گزار کر پریشان ہیں ـ جناب سفیر نے مس عائشہ سے کہا کہ قائد اعظم کو نئی نسل تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کریں ـ کشمیر پر ان کا چہرہ جزبات کی سچائی ے جیسے متغیر سا ہوگیا ـ ان کا کہنا تھا بھارت پراپیگنڈہ کر کےکشمیر اور بلوچستان کو ملا رہا ہے جبکہ بلوچستان آزاد پاکستان کا علاقہ ہے جس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ـ مگر دنیا کی نظریں کشمیر پر جاری بھارتی مظالم سے نظریں ہٹانے کیلئے بھارت دنیا میں بلوچستان کو متنازعہ علاقہ ظاہر کر رہا ہے جو سراسر غلط ہے ـ یورپی ممالک بھارتی مفادات کی وجہ سے واشگاف کشمیر پر کوئی اعلان نہیں کرتے۔
Kashmir Protest
مسئلہ کشمیر اور بھارتی جاری 3 مہینے سے سخت ترین اقدامات خصوصا پیلیٹ گن سے ہزاروں کشمیریوں کو آنکھوں سے محروم کرنا ظلم کی انتہا ہے ـ جس پر 27 اکتوبر کو بلجئیم میں یورپی یونین کے سامنے فرانس سے کشمیر کے حق میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے ـ سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمارے مظاہرے اس سنجیدگی کے ساتھ دنیا کے سامنے جانے چاہیے کہ ہمارے حلیے اور چہروں پر چھائے غم سے پتہ چلے کہ ہم کشمیر کیلئے کس قدر درد رکھتے ہیں ـ خواتین کے وفد کو خوش ذائقہ قہوہ پیش کیا گیا ـ تمام خواتین کے چہرے انتہائی پرسکون اور معتدل تھے جیسے ہم اپنے ہی گھر کے کسی بڑے سے گفتگو کر رہے ہیں۔
انتہائی نارمل خوشگوار ماحول بہترین انداز بیاں اور سیر حاصل جواب ـ شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی خواتین نے شکریہ ادا کیا اور سفارت خانہ پاکستان سے رخصت ہوئیں شکریہ سفیر پاکستان آپ کی توجہ سے ہر سوال سننے کیلئے اور مکمل تفصیلی جواب دینے کا واپسی پر تمام خواتین کامیاب انٹرویو کیلئے اللہ پاک کی شکر گزار اور سفیر پاکستان کی ممنون تھیں ـ یہ پاکستان کا نام مقام اور مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر کے سیاست سے بالاتر ہو کر حل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
دہشت گردی کو ملک سے ختم ہونے کی شدید خواہش رکھتے ہیں ـ پیرس کیلئے نیا باب شروع ہونے جا رہا ہے کمیونٹی کی مزید بہتری کیلئے علم کو عمل میں ڈھال کر نئی کامیابیاں فرانس میں ہماری منتظر ہیں انشاءاللہ مجھے تو وہی ملی نغمہ یاد آ رہا تھا مسکرا پاکستان مسکرا۔