عبدالماجد المشرقی کا لیبر لیڈران سماجی رہنمائوں اور ملازمین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : اقوام عالم مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں ہر حال میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑیگا رسالت ماب انسانیت کے سب سے بڑے خیر خواہ ہیں جنہوں نے اپنے حسن اخلاق سے یہ ثابت کیا ہے کہ انسانوں سے پیار محبت میں ہی خدا کی رضا ہے روضہ انسان کو صبر و تحمل اور دوسروں سے بھلائی کا سبق دیتا ہے ان خیالات کا اظہار چئیر مین تحریک کار خیر پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد المشرقی نے آل پاکستان ائریگیشن لیبر یونین پاسبان یو سی سی ڈوثرن گوجرانوالہ کے چئیر مین محمد رفیق مغل اور سرپرست چوہدری شبیر احمد گجر کی طرف سے لیبر لیڈران سماجی رہنمائوں اور ملازمین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور گوجرانوالہ این جی اوز فورم کے چئیر مین حاجی عبدالرئوف مغل بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ محکمہ انہار کے ایکسئین تبسم شفیق نے صدارت کی مقررین میں میاں عطا الرحمن ،صاحبزادہ محمد سعید حاتم ،چوہدری غلام رسول وڑائچ،ملک نصیر الدین ہمایوں ،غلام غوث،محمد منشا ایس ڈی او،مقبول احمد بھٹی ایس ڈی او،اور محمد سعید بھٹی نے بھی خطاب کیا آخر میں علامہ عبدالماجد المشرقی نے ملکی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن کی بحالی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کروائی۔