کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی تعمیرو ترقی کیلئے شب و روز محنت و مشقت میں مصروف عمل عوام پاکستان ‘وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پر مامورو مستعد افواج پاکستان ‘ وطن وعوام کے مستقبل کو محفوظ وخوشحال بنانے کے ذمہ دار حکمرانوں‘اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ممبران سینیٹ ‘جمہوریت کے تحفظ اور عوامی حقوق کیلئے کوشاں سیاستدانوں ‘ انتظام و انصرام کی ذمہ دار بیوروکریسی ‘ امن و تحفظ کی فراہمی کے ذمہ داران ‘ آئین و قوانین کی تشریح و پاسداری کے ذریعے انصاف و مساوات کی فارہمی پر مامور منصفین ‘ ‘ سماجی شخصیات ‘ میڈیاوصحافت ‘ ادب وتعلیم ‘ طب وتحقیق ‘ سائنس وٹیکنالوجی ‘ صنعت وتجارت‘ معیشت ومعاشرت ‘ فلاح و بہبود اور خدمات سے وابستہ تمام افراد‘پاکستان میں بسنے والے مسلمان مرد وخواتین ‘ نوجوانوں ‘ بزرگوں وبچوں اور اقلیتی برادریوں کو بھی دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ رب کائنات اس عید کو ہم سب کیلئے امن ‘ عافیت ‘ ترقی ‘ خوشحالی ‘ محبت ‘ یگانگت ‘ اتحاد اور اشتراک کی مثال بنادے اور پاکستان کے تحفظ ‘ ترقی ‘ خوشحالی کی ضامن تمام قوتیں ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں متحد ہوکر مشترکہ جدوجہد کے ذریعے اس ملک و قوم کو ترقی و استحکام کی اس کہکشاں تک پہنچائیں۔
جس کیلئے رب ذوالجلال نے بر صغیر کے مسلمانوں کو آزاداسلامی مملکت کی اس عظیم نعمت سے سرفراز فرمایا تھا۔