فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے مسزانجم صفدر کو مسلم لیگ ن خواتین لیبر ونگ کا ڈویژنل چیئر پرسن نامزد کر دیا گیا۔
مسز انجم صفدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی صوبائی نائب صدر رہ چکی ہیں۔ مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر فیاض شا ہ نے مسز انجم صفدر کو نامزد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسز انجم صفدر کی مسلم لیک ن کیلئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
انہوں نے قائد میاں نواز شریف کی سعودی عرب سے واپسی کے بعد سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران اسلام آباد کی سڑکوں پر سیکڑوں خواتین کیساتھ مشرف کی آمریت کے خلاف بھر پور احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیبر ونگ کی چیئر پرسن نامزدگی سے لیبر ونگ مزید فعال ہوگیا۔