مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) مسز مسعود احمد بھٹی نے ایم این اے تبسم انوار، منزہ حسن اور نائب صدر تحریک انصاف لاہور روبینہ سہیل کے ہمراہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حلقہ پی پی 175کے مختلف دیہات کا دورہ کیا، اس موقع پر مسزمسعود احمد بھٹی ، ایم این اے تبسم انوار،منزہ حسن اورنائب صدر تحریک انصاف لاہور روبینہ سہیل نے تقریب سے خطاب لرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن، مہنگائی، ظلم و نا انصاف کے خلاف جہاد کر رہی ہے، کرپٹ نظام سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں، اور ملک میں تبدیلی کا آغاز کریں،بلدیاتی انتخابات میں کسی نے بھی عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی کوشش کی تو تحر یک انصاف کے ٹائیگرز انکے ہاتھ توڑ دیں گے ۔ (ن) لیگ نے عام انتخابات میں قوم سے کیے جانے والے کسی ایک وعدے پر بھی عمل نہیں کیا اور قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے تحفے دینے والے حکمران کس منہ سے بلدیاتی انتخابات میں عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں ان نااہل حکمرانوں کو شر م آنی چاہیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)مصطفی آباداور اس کے نواحی دیہات کے 73پولنگ اسٹیشنوں پر 85344ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے،مصطفی آباد، سرہالی کلاں، بدر پور کے 18پولنگ اسٹیشن حساس، حساس پولنگ اسٹیشن والے علاقوں میں فوج کے دستے گشت کر یں گے، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کی یونین کونسلوں دفتوہ، سرہالی کلاں، چھٹیانوالہ، آبراہیم آباد، لکھنیکے، چڑیوان، کھارا کی یونین کونسلوں و تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں 61سرکاری عمارتوں میں 73پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے ، جن میں مصطفی آباد، سرہالی کلاں اور بدر پور کے 18پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں فوج کے دستے گشت کریں گے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع پر موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کریں گے، 73پولنگ اسٹیشنوں پر 85344ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کر سکیں گے، امیدواروں کی طرف سیووٹرز کو خریدنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے، مختلف انتخابی نشانات کے حامل امیدوار اپنا اپنا انتخابی نشان کسی نا کسی شخص میں ووٹرز کے گھر تک پہنچا رہے ہیں، جن میں بالٹی والی بڑی خالی بالٹیاں یا گھی کی بالٹیاں، بلے والے بلا، الماری والے الماریاں ودیگر اشیا و نقدی تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126