امریکی (جیوڈیسک) معروف امریکی سنگر مریحہ کیری نے ٹی وی سنگنگ کانٹسٹ امریکن آئڈول کے جج کے فرائض انجام دینے سے کر دیا ہے انکار ۔ آئندہ سیشن میں مریحہ کیری اس دوران ورلڈ ٹور پر جا رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مریحہ نے ٹی وی سنگنگ کانٹسٹ کو گڈ بائی کہ دیا۔ اور اس بات کا بھانڈا پھوڑا ٹوئٹر پر ان کی پبلک ریلیشن فرم پی ایم کے بی این سی نے۔
دراصل کچھ لوگوں کو تجسس تھا کہ مریحہ ورلڈ ٹور پر کیوں جا رہی ہیں اور اسی بات کا انکشاف کیا ان کی پبلک ریلشن فرم نے کہ ان کے ورلڈ ٹور کا مقصد ہے اپنے نئے گانوں کے البم بیوٹی فل کی تشہیر کرنا۔ تینتالیس سالہ مریحہ کی وجہ سے فاکس سنگنگ شو نیگزشتہ سیزن میں کمائے تھے اٹھارہ ملین ڈالر تاہم نئے ججز نکی میناج اور سنگر کیتھ بری طرح ناکام رہے ہیں۔
اربن شوز کی ریٹنگ میں اضافے میں۔ دوسری جانب طویل عرصے تک جج کے فرائض انجام دینے والے رینڈی جیکسن نے کرلی ہے معذرت شو میں واپسی پر۔ جو شو کے لیے موسیقی کے دلدادہ افراد کی جیبوں سے چودہ اعشاریہ دو ملین ڈالر ہی نکال پائے تھے۔