مریڑ چوک کے قریب گٹر سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ مریڑ چوک کے قریب گٹر میں کسی شخص کی لاش پڑی ہے جس پر انکی ٹیم اور کینٹ پولیس بھی پہنچ گئی، پولیس کے مطابق لاش کی کوئی شناخت نہیں ملی ایسا لگتا ہے

جیسے لاش کچھ دن پرانی ہو اس کی جیب سے موبائل سمیں ملی ہیں جن سے معلوم کیا جا رہا ہے کہ مرنے والا شخص کون ہے ، اس کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا کوئی اور نشان نہیں ہے۔