محترمہ بے نظیر بھٹو عظیم لیڈر تھیں، عظمی فدا خواجہ

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

فیصل آباد: پیپلز پارٹی کی صوبائی سینئر نائب صدر عظمی فدا خواجہ ایڈووکیٹ سابق وزیر اعظم دختر مشرق شہید نظیر بھٹو کی 7 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو عظیم لیڈر تھیں انکی شہادت جمہوری قوتوں کیلئے بڑا نقصان تھا۔

شہید رانی کا قتل ملک اور جمہوریت دشمن قوتوں کا عالمی ایجنڈا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید بی بی نے 2007ء میں دہشت گرد قوتوں کے عزائم کو نبھاتے ہوئے عسکری ‘قومی قیادت کے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے پر زور دیا تھا ۔پھر پی پی پی کے دورہ حکومت میں سابق صدر آصف علی زرداری نے مفاہمتی نظریہ قیادت کو فروغ دیا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔

مگر آج سانحہ پشاور کے بعد ساری قوم ‘قیادت فوجے کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوئی ہے ۔جو پیپلز پارٹی کی شہید لیڈر شریک چیئر مین آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری کی سوچ کا عکس ہے آج 27 دسمبر رانی کا 7 واں یوم شہادت پورے ملک میں اس سوچ کے ساتھ منایا گیا ہے کہ ملک کے تحفظ و قوم اور دہشت گردوی کے خلاف شہادتوں کے نزرانے دینے والے شہید بے نظیر بھٹو سانحہ کا رساز ‘سانحہ لیاقت باغ ودیگر دھماکوں کے شہید اور فوج کے شہیدوں کا رنگ لائیگا۔