مشہورشاعر، کالم نگار اور سیاسی و سماجی شخصیت ملک جمشید اعظم کی طرف سے ایگل بیڈمنٹن کلب کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں چائنہ ٹائون ریسٹورنٹ اسلام آباد پراعشائیہ کی پر وقار تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (نامہ نگار) مشہور سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد جمشیداعظم کی طرف سے دوسرے برکت علی فورمین (مرحوم) بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ونر ایگل بیڈمنٹن کلب کے کھلاڑیوں ک ے اعزاز میں چائنہ ٹائون ریسٹورنٹ اسلام آباد پر پُروقار تقریب کاانعقاد۔
جس میں ایگل کلب کے کھلاڑیوں ملک رمیض اور نبیل سندھو کے علاوہ نمایاں اہم شخصیات میں ملک ارشد علی (چیئرمین ایگل بیڈمنٹن کلب) ملک محمدزمان (فورمین ایریگیشن ورکشاپ) ملک محمداقبال (ہیڈکلرک ایریگیشن ورکشاپ )ملک وسیم ارشد(انچارج اکائونٹنٹ نون پاکستان لمٹیڈ)، ملک تیمور اقبال (صدر مصطفی سٹوڈنٹ موومنٹ بھلوال)، ملک اویس زمان (امیدوارکونسلر)، چوہدری منیب اجمل وڑائچ (سینئررہنماق لیگ، ملک ہارون اقبال (مشہورکرکٹر)، ملک توقیر الیاس ( چیئر مین رکشہ یونین) کے ساتھ ساتھ بہت سی سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جب کہ ملک محمدشعیب اعظم(سعودیہ)نے خصوصی طورپرسعودیہ سے خطاب کیااورمحفل کو چار چاند لگائے۔
اس موقع پرملک جمشیداعظم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ملک میں ہر سطح پر گا ہے بگا ہے کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کاآغاز ہو تے رہنا چاہئے تا کہ نوجوان نسل برے کاموں کی طرف مائل ہونے کی بجائے صحت مندانہ سرگرمیوں کو اپنا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔