کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم اطلاعات محمد عادل نے کہا ہے کہ ذمہ دارن و کارکنان میں الیکٹرانک، پرنٹ و سوشل میڈیا کے حوالے سے آگہی انتہائی ضروری ہے جس کے لیے MSO کراچی کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیا ورکشاپ آج بروز جمعرات شام 4 بجے جمشید روڈ پر منعقد ہو گی۔
ورکشاپ میں تمام زونل و یونٹ ناظمین نشرواشاعت شرکت کریں گے۔ جبکہ کراچی ڈویژن کے ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی، مرکزی ناظم اطلاعات شہزاد احمد عباسی لیکچر دیں گے۔
جاری کردہ محمد عادل انصاری ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن 0308-2704815